English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایلون مسک کے پرائیوٹ جہاز کو ٹریک کرنے والا ٹوئٹر اکانٹ معطل

نیویارک:ٹیسلا، اسپیس ایکس  اور ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کے پرائیوٹ جہاز کو آن لائن ٹریک کرنے والا ٹوئٹر اکاونٹ معطل کردیا گیا،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر اکانٹ کو چلانے والے 20 سالہ نوجوان نے اپنے اکانٹ پر بتایا کہ @ElonJet اکانٹ معطل کردیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی نوجوان پروگرامر جیک سوینے نے ایک سافٹ ویئر  بنارکھا ہے جو  خودکار طریقے سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ذاتی جہاز کی نقل و حرکت کو ٹریک کرتا ہے اور یہ معلومات مذکورہ ٹوئٹر اکانٹ پر پابندی سے پوسٹ کی جاتی تھیں جس سے ساری دنیا ایلون مسک کے طیارے کی نقل و حرکت سے آگاہ رہتی تھی۔

گزشتہ ماہ ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ آزادی اظہار کے لیے وہ اپنے طیارے کی معلومات بتانے والے اکانٹ کو بھی بند نہیں کریں گے حالانکہ یہ ذاتی طور پر ان کی حفاظت کے لیے خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے