English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان حکومت نے ریکوڈک منصوبے کا 8 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ کرلیا

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، ریکوڈک کیس میں عائد 11 ارب ڈالر جرمانہ ختم

کوئٹہ: بلوچستان حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان 8 ارب ڈالر کا ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا، جس پر وفاق کے نمائندے نے بھی دستخط کردیے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پاگیا، جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے جس کی  مجموعی لاگت 8 ارب ڈالر ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کی جانب سے عائد 6.5 ارب ڈالر کا جرمانہ بھی غیر مؤثر ہوگیا۔ یہ معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا اور معاہدے کے تحت کمپنی کام کا فوری آغاز کرے گی۔

بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے اور بلوچستان حکومت کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے