ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان میں جرات ہی نہیں کہ وہ اسمبلیاں توڑیں، سینیٹر عبدالغفور

جیکب آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان میں جرات ہی نہیں کہ وہ اسمبلیاں توڑیں، اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کے اپنے اندراختلافات اور اُکھاڑ پچھاڑ ہے ، تحریک انصاف نے استعفے دئیے تو الیکشن کرائیں گے۔

 مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کی بھڑکیں مارنے والے کچھ نہیں کرسکیں گے عمران نیازی نے صرف بھڑکیں ماری ہیں عمل کسی پر نہیں کیا ، چوہدری پرویز الٰہی اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں اور وہ عمران خان کے بجائے اسمبلی کے ساتھ کھڑے ہونگے اگر پھر بھی عمران نیازی نے کسی حماقت کی کوشش کی تو پھر الیکشن کرائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت میں آئین کے مطابق ایک سال کی توسیع کی جاسکتی ہے، نیازی سرکار کی نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا ہے موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں