ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے خلاف پابندیوں کی امریکی فہرست میں 18 نئے ادارے شامل

واشنگٹن :امریکی محکمہ خزانہ نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ کی وجہ سے ماسکو پر عائد پابندیوں کی فہرست میں 18 روسی اداروں کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے ایک بیان میں کہا کہ اضافی ادارے روسی فیڈریشن میں مالیاتی خدمات کے شعبے سے متعلق ہیں۔

دفتر نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے حکمران طبقے کے 40 افراد کے اثاثوں پر پابندیاں عاید کرنے کی کوششوں کے علاوہ ہے۔

دفتر نے بتایا کہ نیا قدم امریکا کی حکومت کی ان کوششوں کا حصہ ہے کہ جمہوریہ روسی فیڈریشن کی حکومت کی یوکرین کے خلاف اپنی غیر معقول جنگ کی مالی اعانت کرنے کی صلاحیت کو مزید محدود کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں