ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سرکاری عہدیداروں کیلئے ہتک آمیز گفتگو: استنبول کے میئر کو 19 ماہ قید کی سزا

انقرہ:ترکیہ کی عدالت نے استنبول کے میئر اکرم اماموغلو کو سرکاری عہدیداروں کی بیعزتی کرنے پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

2019 میں میونسپل انتخابات میں کامیابی کے بعد اماموغلو نے ایک تقریر کرتے ہوئے سرکاری عہدیداروں کے متعلق ہتک آمیز گفتگو کی تھی۔

عدالت نے انہیں دو برس سات ماہ قید کی سزا سنائی ہے، ساتھ ہی ان پر سیاسی سرگرمیوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اپیلٹ کورٹ سے اس سزا کی تصدیق ہونا باقی ہے، فیصلے کے بعد اماموغلو کے حامیوں نے میونسپلٹی ہیڈکوارٹرز کے باہر ریلی نکالی۔

واضح رہے کہ اماموغلو کا تعلق اپوزیشن جماعت سے ہے، انہیں آئندہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں صدر طیب اردوان کے مدمقابل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے لیکن فی الوقت اپوزیشن نے اپنے صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں