ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں کام نہ کرنے والے سیاستدانوں کو گدھا قرار دے دیاگیا

donkeys

نئی دہلی: بھارت کی ریاست کرناٹکا میں شہریوں نے سہولتیں نہ ملنے پر احتجاج کیا اور سیاستدانوں کو گدھا قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہریوں نے احتجاج کے دوران اپنے علاقے میں اچھی سڑکوں اور تعمیراتی کام کا مطالبہ کیا،سیاستدانوں سے ناراض مظاہرین احتجاج میں ایک گدھے کو بھی لائے جس سے انہوں نے اس طرف اشارہ کیا کہ جو سیاست دان عوامی کام نہیں کرتے یا اپنا کام اچھی طرح نہیں کرتے وہ گدھے کی طرح ہیں۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران سڑک بلا ک کی اور طلبہ کی ایک اسکول بس کو بھی روک لیا۔مظاہرین نے علاقے میں کچرے، آوارہ کتوں اور اسٹریٹ لائٹس کے مسائل بھی حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں