English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی 7 روپے سستی کرنے کی درخواست

اسلام آباد: کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی 7 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 7 روپے سستی کرنے درخواست بھیجی ہے جبکہ ڈسکوز نے فی یونٹ بجلی 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اور ڈسکوز کی درخواستوں کی سماعت 27 دسمبر کو ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے