English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرحوم راجہ اختر علی کی تاجربرادری اور علاقہ کیلئے خدمات یاد رہے گیں ،مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اختر علی کی وفات سے تاجر برادری اور علاقہ کیلئے بڑا خلا پیدا ہوا ہے ‘ جو مدتوں پرُ نہیں ہوگا ، مرحوم راجہ اختر علی کی تاجربرادری اور علاقہ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا’ جنہوں نے ہر فورم پر تاجروں اور علاقے کی بھرپور نمائندگی کی ہے ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ اختر علی کی وفات پر انکی رہائشگاہ ”راجہ ہائوس ”گلی باغ والی میں تعزیت کے موقع پرکیا ۔

 اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی اس موقع پر راجہ اختر علی مرحوم کے بھائی راجہ شوکت علی ‘ راجہ ریاست علی اور ان کے فرزند راجہ فہد بھی موجود تھے ‘ جبکہ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ‘ مولانا انجینئر ضیاء الرحمن ‘ جے یو آئی کے رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی سٹی ون کفیل احمد نظامی ‘ جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ ‘ ڈیرے والے گروپ کے سربراہ سہیل راجپوت ‘طیب نظامی و دیگر بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے