English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے، معیشت کی بہتری کے لئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے اسمبلیاں نہیں توڑتے، اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کی آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کا نتیجہ ہے، 2018 کی سلیکشن کے باوجود ہم پارلیمنٹ میں بیٹھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مدت پوری کرتی ہے تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، جمہوریت کے تسلسل سے معیشت ترقی کرتی ہے، پارلیمنٹ کے تسلسل سے سیاسی استحکام آتا ہے اور عوام کی ترقی کا عمل آگے بڑھتا ہے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی زلزلے اور آمرانہ آفٹرشاکس جاری رہیں تو معیشت مظبوط نہیں ہوتی، مہنگائی بے قابو ہو جاتی ہے، معیشت کی بہتری کے لئے اسمبلیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے