English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔23دسمبرکیوں؟ آج ہی اسمبلیوں سے باہر نکلیں، رانا ثناء

Rana Sana

لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں تو 23 دسمبر کیوں؟ آج ہی اسمبلیوں سے باہر نکلیں، ڈرامہ بند کریں اوردونوں اسمبلیاں تحلیل کریں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے مختلف آرا ہیں، پارلیمانی پارٹی کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آئینی آپشن استعمال کرنا چاہیے، ایک سوچ یہ ہے کہ ان کوبالکل نہیں روکنا چاہیے، نوازشریف نےدونوں نکتہ نظرسن لیےتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بھی خطرہ ہے یہ 23 دسمبر کو بھی کوئی داؤ لگائیں گے، اگر اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں تو 6 دن کا وقت کیوں دے رہے ہیں۔ میری رائے ہے 23 دسمبر کے بجائے ان لوگوں کو باہر آنا چاہیے اورنگران سیٹ اپ آنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے