English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ، 4زخمی ہو گئے

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ برگئی پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

لکی مروت پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے ہینڈگرینڈ اور راکٹ لانچرز سے تھانے پر حملہ کیا، حملے کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید  فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے، شہید اہلکاروں میں کانسٹیبل ابراہیم، عمران، خیرالرحمان اور سبز علی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے