ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متنازع ٹویٹس کیس ،اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت پھر ملتوی

save the country

اسلام آباد:سینیٹر اعظم سواتی کی متنازع ٹویٹس کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔ 

اعظم سواتی ضمانت کیس کی سماعت نئے تعینات ہونے والے سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے کی جس دوران اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ دلائل کا آغاز کیا گیا۔اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ کے مدعی متاثرہ فریق نہیں ، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا تھا جبکہ توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں ،اور زیادہ سے زیادہ توہین کے معاملے میں ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے تاہم سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی آج (منگل کو) دلائل دینگے۔بعدازاں سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج(منگل) تک ملتوی کردی گئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں