ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے داماد کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ سے منظور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے داماد کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلی۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے داماد کی ضمانت احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے منظور کی ہے۔ ہارون یوسف عزیز کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی اور 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدم حاضری پر ہارون یوسف عزیز اشتہاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں