ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتی حکم نظر انداز، گھروں کی چھتوں پر قد آدم اشتہاری بورڈ آویزاں

 کراچی:  شہر کے کئی مقامات پر قدآدم اشتہاری بورڈ آویزاں کردیے گئے۔

عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے رہائشی عمارتوں اور گھروں پر بڑے سائز کے لوہے کے جنگلے لگاکر اشتہار کیلیے استعمال کیا جارہا ہے ،جو تیزہوائیں چلنے کے سبب گرکر کسی حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کے کئی مقامات پر دیوہیکل اشتہاری بورڈ عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر لگادیے گئے ہیں ،سڑکوں کے قریب گھروں پر لگے بورڈ تیز ہواؤں کے سبب گرنے سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔

متعلقہ سرکاری حکام نے عدالتی حکم نظرانداز کرتے ہوئے کئی مقامات پر اشتہاری بورڈ لگانے کی اجازت دی ہے۔

سڑکوں کے کنار ے لگے اشتہاری بورڈ گزشتہ برسات میں گرچکے ہیں،شہریوں نے چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے بلدیات نجم شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کیاجائے اور غیرقانونی طور پر لگائے گئے اشتہاری بورڈ فوری ہٹوائے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں