ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: فوجی ٹرک بے قابو ہوکر کھائی میں گر گیا، 3 افسران، 13 اہلکار ہلاک

نئی دہلی: شمال مشرقی بھارتی ریاست سکم میں تیز رفتار فوجی ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں 3 افسران اور 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق متعدد اہل کار زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست سکم میں ایک ٹرک اور 3 دیگر گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ چٹن کے علاقے سے تھانگو جا رہا تھا کہ راستے میں جیما کے مقام پر ایک ڈھلوان پر ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ رکھ پایا۔ فوجی ٹرک گہری کھائی میں گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ فوجیوں کو نکالنے کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔

کھائی اتنی گہری تھی کہ امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ جائے وقوعہ سے 19 فوجیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی جن میں سے 3 اعلیٰ افسران اور 13 اہلکار تھے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے حادثے میں جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ ٹریفک حادثہ تھا جس میں دہشت گردی کے عنصر کا کوئی سراغ نہیں ملا تاہم انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں