English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب اور جارجیا کامعیشت اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریاض:سعودی عرب اورجارجیا نے معیشت، سرمایہ کاری ، توانائی اور سلامتی سے متعلق متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔

جارجیا کے وزیراعظم ارکلی گریباشویلی کے دور الریاض کے اختتام پرجاری کردہ ایک بیان کے مطابق انھوں نے میزبان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے دونوں اطراف کے سینیر عہدیداروں کے وفود کی موجودگی میں باضابطہ بات چیت کی ہے، اس موقع پرجارجیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک 2030 ورلڈ ایکسپوکی میزبانی کے لیے مملکت کی بولی کی حمایت کرتا ہے ، اورعالمی میلے کی میزبانی کرنے کی مملکت کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہارکرتا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان مہمان وزیراعظم کے ان جذبات کو سراہا۔

طرفین نے معیشت اورسرمایہ کاری کے شعبوں سے متعلق امورپرتبادلہ خیال میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مضبوط بنانے اور باہمی اور مشترکہ سرمایہ کاری کی سطح کو بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا۔

انھوں نے مملکت کے ویژن 2030 کے ذریعے پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقع اور قابل تجدید توانائی ، زراعت ، پیداوار اور سیاحت جیسے مختلف امیدافزاشعبوں میں جارجیا کی ترقیاتی ترجیحات سے فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے