English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرویز الہی کی جانب سے K2 کلین اپ مہم کے لیے 15 لاکھ روپے کا چیک

لاہور: وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا  ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹو کلین اپ مہم کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، انہوں نے معروف کوہ پیما ساجد سدپارہ کو مہم کے لیے 15 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ کی ملاقات ہوئی، پرویز الہی نے ساجد سدپارہ کو کے ٹو کلین اپ مہم کے لیے 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ 

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کے ٹو کلین اپ مہم کے لیے ساجد علی سد پارہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، شہروں، دیہات اور گلی محلوں کے ساتھ پہاڑوں کو بھی صاف رکھنا ضروری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ٹو کلین اپ مہم کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، مہم سیاحت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ 

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے کے ٹو کلین اپ مہم کے لیے فنڈز دے کر ہمارے دل جیت لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے