English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں تاریخ کے بدترین برفانی طوفان نے تباہی مچادی، 9 افراد ہلاک

واشنگٹن:امریکا کو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کا سامنا ہے جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں اور اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق امریکی ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ 

ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیشن گوئی ہے۔ مسلسل ہونے والی برفباری میں مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہوگئے، 5 ہزار پروازیں منسوخ اور 22 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔ 13 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ 

برفباری کے باعث ٹریفک حادثات میں 50 سے زائد کاریں تباہ ہوگئیں اور دو موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح فارم ہاوسز میں 25 کے قریب مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

 خیال رہے کہ برفانی طوفان سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی میں 1989 کے بعد اور نیویارک میں 1906 کے بعد اس کا سال کا کرسمس سرد ترین ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے