ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع کرم میں قبائلی تنازع:فریقین میں فائرنگ جاری، 5 افراد جاں بحق

پشاور: ضلع کرم میں معدنیات نکالنے کے تنازع پر فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاڑہ چمکنی قبائل کے مورچے میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق معدنیات نکالنے کے تنازع پر 5 افراد کے اغوا کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششوں سے جرگے کے ذریعے 5 افرادکو بازیاب کرا لیا گیا تھا تاہم دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گنداو کے علاقے میں ایک مورچے میں مارٹر کا گولہ پھٹنے سے 5 افراد  جا ں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان کا کہنا ہے کہ جرگہ اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی کوشش کی جارہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں