ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یقین تھا کہ محنت جاری رکھی تو دوبارہ ٹیم کا حصہ بن جاؤں گا، سرفراز احمد

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے،یقین تھا کہ محنت جاری رکھی تو دوبارہ ٹیم کا حصہ بن جاؤں گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے  پہلے روز کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس  وقت کے لیے  بنچ پر طویل انتظار کیا،  حسن اتفاق ہے کہ میرا 50 واں ٹیسٹ ہوم گرائونڈ  کا  پہلا میچ رہا،اچھی اننگ کھیلنے کی خوشی ہے۔

 ان کا کہناتھا کہ سینچری بن جاتی تو اور اچھا لگتا،صفر  پر بھی آئوٹ  ہو سکتا تھا،بس اللہ پر بھروسہ رکھا اور محنت کرتا رہا،امید کم لگ رہی تھی کہ پتا نہیں 50 واں ٹیسٹ کھیل سکوں گا یا نہیں،بہت سارے لوگوں کی دعائیں ساتھ تھیں۔

 سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  پہلی تین  گیندیں  کھیل کر ایسا لگا کہ ڈیبیو ہے،کم بیک ہوتو لگتا ہے کہ پہلا میچ ہے،چیف سلیکٹر وسابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی    نے بھی بہت اعتماد دیا،کریز پر بابر اعظم نے  بھی ہمت بندھائی۔

 سابق کپتان کا کہنا تھا کہ قریبی دوست احباب نے یہ ہی کہا کہ  کرکٹ پر توجہ دو،تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہ دوں گا، تنقید کارکردگی پر ہو ذات پر نہ کی جائے نا حق تنقید کسی کو بھی اچھی نہیں لگتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں