کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے خلاف طنزیہ ٹوئٹ کرنے پر اداکار فہدمصطفی میدان میں آگئے۔
شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیے جانے پر دانش کنیریا نے طنز کرتے ہوئے 2010میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں آفریدی کی گیند چبانے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایمو جی کے ساتھ’چیف سلیکٹر’ لکھا،تاہم دانش کنیریا کے طنزیہ ٹوئٹ پرداکار ومیزبان فہد مصطفی پر دانش کنیریا کو کراکرا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’آفریدی آپ کی طرح فکسر نہیں ہیں ‘۔

