نیویارک:نیویارک کی ریاست کے گورنر نے خبردار کیا ہے کہ ’’صدی کا طوفان‘‘ابھی تھما نہیں جب کہ امریکی ریاست نیویارک کی ایری کائونٹی میں حکام نے بتایا کہ کرسمس کی چھٹیوں کے موقع پر مغربی نیویارک کو مفلوج کرنے والے طاقتور برفانی طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 25 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: نیویارک میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج، اسکول بند
بوفلو میں امدادی کارکن راستے صاف کرنے اور متاثرہ سہولیات کو بحال کرنے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں۔ایری کائونٹی کے شیرف مارک پولون کارس نے پیر کو ایک بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ طوفان سے ہونے والی اموات کی تعداد میں راتوں رات 12 کا اضافہ ہوا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اپنی کاروں میں برف میں دبے ہوئے پائے گئے یا وہ لوگ جنہیں برف ہٹانے کی کوششوں کے دوران دل کی تکلیف ہوئی تھی۔
پولونکرز نے مزید کہا کہ مزید اموات کی اطلاع ملی ہے، لیکن ریاستی طبی معائنہ کار اب بھی یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ان کا براہ راست تعلق موسم سے ہے۔

