ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراکشی فٹ بالر سفیان بوفال کی والدہ کے انتقال کی خبرافواہ نکلی

death

دوحہ:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں مراکشی کھلاڑی سفیان بوفال کی والدہ کی وفات کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی مگر یہ ایک افواہ تھی جس میں کوئی صداقت نہیں تھی۔

سوشل میڈیا پر چند گھنٹوں کے دوران مراکش کے شہر تازہ میں ان کی موت کی خبر سامنے آئی جس پر ان کے بچوں کی جانب سے حقیقت واضح کرنے کے لیے فوری ردعمل دیا گیا۔بوفال کے دو بھائیوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے ذریعے اپنی والدہ کی موت کی افواہ کی تردید کی اور ایک تصویر شائع کی جس میں لکھا تھا الحمد للہ ماں خیریت سے ہیں اور آپ کے پیغامات کا شکریہ۔

مراکشی کھلاڑی کی والدہ کے بارے میں ان افواہوں کی تردید ہو گئی ہے جو مراکش کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کی ماں نے رباط کے شاہی محل میں شاہ محمد ششم کی طرف سے منعقدہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد استقبالیہ سے غیر حاضر تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں