English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  انگلش ٹیم کا 6سال بعد دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری

  انگلش ٹیم کا 6سال بعد دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری

لندن:انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری کر دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق وائٹ بال چیمپئن ٹیم انگلینڈ چھ سال کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جبکہ دورے کا آغاز تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے ساتھ ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ تین مارچ اور آخری میچ 6 مارچ کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: رمیز راجا کا دور ون مین شو رہا، ہر بندہ دکھی دکھائی دیا،عاقب جاوید

ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں کی میزبانی شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کرے گا جبکہ سیریز کا آخری میچ چٹاگرام میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی سیریز کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا، سیریز کا دوسرا میچ 12 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے