English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑ دئیے

افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑ دئیے،ویڈیو

کابل:لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑ دئیے،سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیو میں کابل یونیورسٹی کے پروفیسرکو ان کے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کابل یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ اگر افغان ماں اوربہنوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں تو مجھے بھی ان ڈپلوما سرٹیفکیٹس کو رکھنے کا کوئی حق نہیں، افغانستان میں تعلیم کے لیے کوئی گنجائش نہیں رہی ہے ۔

طالبان حکومت نے یونیورسٹی کی طالبات پر کلاسز اٹینڈ پر کرنے پرپابندی عائد کردی ہے،لڑکیوں کی سکینڈری اسکول کی تعلیم پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے