English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حارث کی فوٹو شوٹ میں بیوی سے معافی والی تصویر کی وضاحت

 لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رف نے اپنی شادی کے فوٹ شوٹ میں بیوی سے معافی مانگنے والی والی تصویر کی وجہ بتا دی۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رف چند دن قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں اس موقع پر انکے فوٹو شوٹ کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں سے ایک تصویر میں انہیں اپنی اہلیہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کے کھڑے دیکھا گیا۔

https://www.instagram.com/tv/CmtSLJeBFYS/?utm_source=ig_web_copy_link

فاسٹ بالر نے حال ہی میں ایک نجی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں ایک طالبہ کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ  آپ اپنی شادی کے فوٹو شوٹ میں اپنی بیوی سے معافی کیوں مانگ رہے تھے ۔ حارث رف نے طالبہ کے سوال کا مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ  اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ جو شوٹ کر رہا تھا اس نے غلط ٹائم پر تصویر بنا لی  ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے