English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر کا وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار

گورنر کا وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار

پشاور: سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آمنے سامنے آ گئے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

گورنر کے پی غلام علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس میں نہیں اتر سکے گا، وزیراعلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، ذاتی ہیلی کاپٹر کے لیے وزیراعلی اپنے گھر میں بندوبست کریں۔

حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈ نگ کی اجازت ہو گی، واضع رہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے