English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس پی اور فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی پر اتفاق کرلیا: گورنرسندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیوایم کے مختلف دھڑوں کے انضمام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی سربراہی پر اتفاق کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں تمام دوستوں سےگزارش کرسکتا ہوں کسی کو مجبور نہیں کرسکتا، آپس میں الجھنے اور لڑائی جھگڑے سےکراچی کا نقصان ہوگا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہیں اور رہیں گے، سیاسی جماعتوں کو جوڑنے کی کوشش کر رہا ہوں توڑنےکی نہیں، جو بھی ہو وہ دیرپا، پائیدار اور کراچی کے لوگوں کی بہتری کے لیے ہو۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاست میں اداروں کی کسی قسم کی مداخلت نہیں ہے، ہمارا 75 سال میں بہت نقصان ہوا، آج بھی بنیادی ضروریات میسر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا زمانہ چلاگیا، کراچی ناراض ہےکسی کوووٹ نہیں دے رہا، حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو کراچی میں صرف 10فیصدووٹ پڑا، پی ٹی آئی کو جو ووٹ دلایا گیا اس کا انہوں نے خود ہی حشر نشرکر دیا، انہوں نےکراچی سمیت سندھ میں کوئی کام نہیں کیا۔ بانی متحدہ الطاف حسین کی سیاست میں واپسی کے سوال پر انہوں نےکہا کہ اگر کوئی پاکستان یا اس شہر کے خلاف بات کرے گا تو میں اس کے خلاف کھڑا ہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے