ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی ملاقات

اسلام آباد:پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ملک کو مستحکم کرنے اور بحران سے نکالنےکے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک سرمین پارٹی کے مطابق چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نےکراچی میں امن کو قائم کرنےکے لیے را کے نیٹ ورک کو توڑا ہے،کراچی میں اتنی صلاحیت ہےکہ پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھال کر درست ٹریک پر گامزن کرسکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے شک کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں