English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی انتخابات :سندھ حکومت نے انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑادیں

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل سرکاری افسران کے تبادلے اور تقرریوں سے متعلق درخواست پر چیف سیکریٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے سرکاری افسران کے تبادلے اور تقرریوں کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو 3 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیاہے۔

 درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ صوبے میں ہونے والے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے،  سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے لا افسر نے موقف دیا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کےاعلان کے بعد بھی تبادلے تقرریاں کیں۔

جس پر  الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت کو مراسلے بھیجے، جس کے بعدسندھ  حکومت نے کچھ تبادلوں کے احکامات واپس لیتے ہوئے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی ہے۔

جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ سیکریٹری بلدیات کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم آپ کو 3 دن کا وقت دے رہے ہیں، تحریری جواب جمع کرائیں ورنہ سخت حکم نامہ جاری کریں گے۔عدالت نے 3 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے