English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو نہیں پاسکے، مرتضیٰ وہاب کا اعتراف

crime in Karachi

کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری اسٹریٹ کرائم پرقابو نہیں پا سکے ہیں۔

کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب  نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کراچی میں کئی دہائیوں تک دہشتگردی ہوتی رہی ہے اور اس وقت دہشتگردی جیسے بڑے واقعات پر قابو پالیا گیا تاہم شہر میں جاری اسٹریٹ کرائم پر تا حال قابو نہیں پایا جاسکا۔

حکومتِ سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب کا واضح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی یا ایس ایچ او نہیں چاہے گا کہ ملزمان کو چھوڑ دیا جائے لہٰذا لا اینڈ آرڈر سے متعلق یہ کہنا کہ پولیس لوگوں کو چھوڑ دیتی ہے سرا سر غلط ہے۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کئی دہائیوں تک دہشتگردی ہوتی رہی ہے وزیر اعلیٰ کی جانب سے شہر میں جرائم کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ اس وقت دہشتگردی جیسے بڑے واقعات پر قابو پالیا گیا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابی  ہے تاہم شہر میں اسٹریٹ کرائم پر فی لحال ہم قابو نہیں پاسکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے