ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرب ممالک میں 13 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک:عرب ممالک میں 130ملین (13 کروڑ) افراد غربت کا شکار ہیں۔

اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کے جاری کردہ ایک سروے میں کیا گیا ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سروے آف اکنامک اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ ان عرب ریجن میں کہا گیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) ممالک اور لیبیا کو چھوڑ کر عرب خطے کی ایک تہائی آبادی غربت سے متاثر ہے ۔

سروے میں آئندہ دو سالوں میں غربت کی سطح میں مزید اضافے کی توقع ہے، جو 2024 میں آبادی کے 36 فیصد تک پہنچ جائے گی۔علاوہ ازیں  عرب خطے میں 2022 میں بے روزگاری کی شرح 12 فیصد درج کی ہے۔

سروے کے مصنف احمد مومی نے کہا کہ جی سی سی اور دیگر تیل برآمد کرنے والے ممالک توانائی کی بلند قیمتوں سے مستفید ہوتے رہیں گی جب کہ تیل درآمد کرنے والے ممالک کئی سماجی اقتصادی چیلنجوں کا شکار ہوں گے، جن میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں، خوراک کی فراہمی میں کمی، اور سیاحت اور بین الاقوامی امداد کی آمد میں کمی شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں