ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ نے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نمبر پورے نہ ہونے پر ن لیگ نے سبکی سے بچنے کے لیے تحریک عدم اعتماد واپس لی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کی لاکھ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان توڑے نہ جاسکے۔

ذرائع کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی توڑنے میں ناکامی پر حکمت عملی کے تبدیلی کے نام پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی کیونکہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں