English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 شاہی خاندان مفاہمت کیلئے راضی نہیں، پرنس ہیری

لندن:آنجہانی شہزادی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری نے کہا ہے کہ وہ تمام اختلافات بھلا کر اپنے خاندان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی مفاہمت پر آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران پرنس ہیری نے کہا کہ وہ اپنے والد اور بھائی کیساتھ دوبارہ اچھے طریقے سے رہنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایک خاندان میں رہنا چاہتے ہیں ادارے میں نہیں، شاہی خاندان ایسا ظاہر کرتا ہے جیسے میں اور میگھن ولن ہوں۔

ہیری کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی حالات بہتر کرنے کی کوشش کی میرے اور میری اہلیہ کیخلاف کہانیوں کو پلانٹ کیا گیا، شاہی خاندان کا نعرہ ہے کبھی شکایت نہ کریں اور کبھی وضاحت نہ کریں۔

واضح رہے کہ پرنس ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن نے 2020میں برطانوی شاہی محل چھوڑنے کے بعد شاہی خاندان کے خلاف اپنی شکایات کا اظہار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے