English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنارہے ہیں، وزیراعظم

challenges

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہنر مند پاکستانی ملک کا فخر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنا مقام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ہدایت پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چیمپئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کا آغاز کررہے ہیں،  یہ نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس میں ملک کیلئے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین ٹیلنٹ کو بروئے کار لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے