English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپر جاری کرنے سے عمران کے بلیک کریکٹر کو صاف نہیں کیا جاسکتا، حافظ حمداللہ

made Jews happy

اسلام آبا د: پاکستان ڈیموکرٹیک ( پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان سیاسی معاشی اور اخلاقی دہشت گرد ہیں، پاکستان میں کسی قسم کے دہشتگردوں کی گنجائش نہیں، ،کوئی وائٹ پیپر جاری کرنے سے عمران خان کے بلیک کریکٹر کو وائٹ نہیں کیا جاسکتا۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ جس عمران خان کو 2017 میں این آر اوملا وہ این آر او کے خلاف شور مچارہاہے،  جس جنرل باجوہ نے عمران خان کو اقتدار تک پہنچایا اسی کو آج تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،عمران خان اپنے عسکری محسن کے ساتھ وہی کچھ کررہا ہے جو اپنے سویلین محسن جہانگیر ترین کے ساتھ کرتے رہے۔

رہنما  پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو بیلیسنگ ایکٹ کے تحت نااہل کروایا،عمران خان نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے ،عمران جیسے لوگ آئین کش محسن کش اور سیاسی خودکش قوم کی قیادت کے قابل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دن رات ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا عمران آج پورے ملک میں بے حیائی کی تصویر بن چکے ہیں،عمران خان وزیراعظم تو کیا وزیراعظم ہاوس کے آگے سے بھی گزرنے کے اہل نہیں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے