English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 شان مسعود 21جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

 لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر اور پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود 21جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے،

33سالہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے پشاور میں ہی 21جنوری 2023کو شادی کریں گے جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی،ک

رکٹر کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا  ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے،شان کے ولیمے کی تقریب رات 8 بجے شروع ہوگی،

شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے