اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ لیک آڈیوز کافرانزک کروایا ہے اور وہ سچی ہیں ،ایسے افرادکو قوم لیڈر نہیں مان سکتی،آڈیو لیکس میں کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو بنیادی طور پر بڑے خراب ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ان کے کردار کی بھی اور آگے جو وہ کرنا چاہتے ہیں وہ اس سے بھی زیادہ ہے،ایسے لوگ جن کا کردار اتنا گھٹیا ہو کہ قوم ہمیں لیڈر مانے،ان تمام چیزوں کا ایک قانونی اور اخلاقی پہلو ہوتا ہے، سیاست دان اس بارے میں آزاد ہوتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کا دفاع کر سکیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ ریاست کی انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بہت بڑا نقصان ہے ،ہمارے تمام جوان اور آفیسر اسی لگن سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لگے ہیں،یہ کاوشیں ایسی ہیں جن کو پبلک نہیں کیا جاسکتا،لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ ہو کچھ نہیں رہا ،دہشت گردی کے واقعات کے بعد عوام کو لگتا ہے کہ ادارے شائد کچھ نہیں کر رہے۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھی دہشتگردی کے خلاف دو ٹوک انداز میں زیر ٹالرنس پالیسی پر بات ہوئی،دہشتگردی کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات بغیر تفریق کے کیے جائیں گے،آئی ٹین دھماکے میں ملوث حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے،سوشل میڈیا پر پارلیمنٹ کے حوالے سے ویڈیو چلی،کاروائی کرتے ہوئے تمام خفیہ ایجنسیز نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

