اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فائر نہیں لگا، اگر فائر لگا ہو تو دو ہفتے تک بندہ ہل نہیں سکتا، پچھلے ڈیڑھ ماہ سے عمران خان ڈرامہ کر رہا ہے۔
رانا ثنا نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کردیا ہے کہ کسی دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے، افغانستان میں ایک عبوری حکومت ہے اس سے بھی اس معاملے پر بات کی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے پاکستان سمیت پوری دنیا سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی سر زمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، اگر اس معاہدے پر افغانستان عمل کرے تو پاکستان سمیت دنیا میں امن قائم ہو جائے گا
رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان کو ٹانگ پر فائر لگا ہوتا تو پھر فریکچر نہیں ہوا یہ عجیب بات ہے اگر فائر بھی لگتا تو دو ہفتوں میں وہ بہتر ہو چکا ہوتا مگر وہ آج بھی کہتا ہے ڈیڑھ ماہ مزید وقت چاہیئے۔
انہوں نے کہاکہ ایک جے آئی ٹی بنائی ہے جس کی سربراہی غلام محمد ڈوگر کر رہے ہیں کسی کو علم نہیں ہوا نہ رپورٹ عدالت میں پیش ہوئی اور فواد چودھری کو مل گئی، ملزم نوید بشیر کے سوا اس میں کوئی اور ملوث نہیں ہے، اس نے جو بیان دیا وہ 100فیصد درست ہے اس میں وہ کوئی دوسرا یا تیسرا ملزم نہیں ڈال سکتے کیونکہ وہ مذہبی طور پر متاثر تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ پورا بیچ دیا اور دوسری طرف چور چور کا شور مچا رہا تھا، حدیث ہے کہ جس کام سے دوسروں کو منع کرو اور خود کرو وہ بد بخت ہے، القادر ٹرسٹ کے نام جو پراپرٹی لگی ہے اس کی قیمت چھ ارب ہے۔

