English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے، ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل

واشنگٹن:امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روس میں مقبوضہ یوکرینی شہر مکیوکا میں یوکرین کی جانب سے فوجی ٹرینگ سینٹر میں امریکی میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 89 روسی فوجی ہلاک ہوئے تھے،اس واقعے پر وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی ہلاکتوں میں امریکا کاہاتھ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہیکہ یوکرین اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کررہا ہے جب کہ  روسی فوجی اڈے پر امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا روس کا الزام بے بنیاد ہے۔

جان کربی نے کہا کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، یوکرین پرجارحیت روس نے کی اور روس ہی اپنے نقصانات کاذمہ دار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان کربی نے اپنے بیان میں میزائل حملے میں ہلاک روسی فوجیوں کی اصل تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے