English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان اچھے سیاستدان ضرور لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں،مفتاح اسماعیل

petrol price

کراچی : سا بق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اچھے سیاستدان ضروارلیکن اچھے پالیسی میکر نہیں۔

سوشل میڈیا کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جتنا عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے اتنا پاکستان میں کسی کو نہیں ہے مگر وزیر اعظم بننے کے بعد کیا کرنا ہے اس کے بعد خان صاحب کو کوئی آئیڈیا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان کا ایک وژن ہوتا ہے اور ایک سوچ ہوتی ہے، خان صاحب آج کچھ کہتے ہیں کل کچھ، سب کے قول میں فرق ہوتا ہے لیکن عمران خان کے قول میں بہت فرق ہوتا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاستدان اچھے ہیں، ادھر تک کوئی پہنچ نہیں سکتا جسے سیاست نہ آتی ہو لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں، ان کی 4 سالہ حکومت میں بہتری نظر نہیں آئی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہم نے ایک بڑا کام ملک کو اس وقت ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، شہباز شریف نے سیاسی کیپیٹل خرچ کیا، پارٹی کے لوگ ہم سے خائف تھے اور میرے خلاف تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے