لاہور:وفاقی وزیر ریلوے اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سازش، بہتان، منافقت اور پروپیگنڈا کے کپتان تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں،
ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کے بانی کی باڈی لینگوئج اور گفتگو ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہی ہے، عمران تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں،وفاقی وزیر ریلوے کا عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرضی کا سچ نہیں چلے گا حضور، ہم سے چوروں کو نکالنے کیلئے آپ نے اور آپ کے سہولت کاروں نے بڑے کھیل کھیلے ہیں۔
سابقہ اسٹییبلشمنٹ پرالزام لگانے سے پہلے سابقہ سلیکٹڈ وزیراعظم
2014 کی دھرنا سازش
میاں نوازشریف کی نااھلی کا ناپاک کھیل اور2018 کے انتخابات چُرانے کی واردات
کی تفصیلات قوم سےشئیرکریں
بات تب بنے گی جب
عمران کہانی آخر سےنہیں شروع سے شروع کریں گےجسکے وہ سب سے بڑے بینیفیشری ھیں— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 5, 2023
سابقہ اسٹیبلشمنٹ پرالزام لگانے سے پہلے سابقہ سلیکٹڈ وزیراعظم 2014کی دھرنا سازش،میاں نوازشریف کی نااہلی کا ناپاک کھیل اور2018کے انتخابات چرانے کی واردات کی تفصیلات قوم سے شئیر کریں،رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بات تب بنے گی جب عمران کہانی آخر سے نہیں شروع سے شروع کریں گے جس کے وہ سب سے بڑے بینیفیشری ہیں۔

