انگلینڈ:انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مانچسٹر سٹی نے سخت مقابلے کے بعد چیلسی کی ٹیم کو 0-1گول سے شکست دے دی،
پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان دفاعی کھیل کی وجہ سے مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
.@Mahrez22‘s match-winning moment! ✨ pic.twitter.com/1AyZT61A7M
— Manchester City (@ManCity) January 6, 2023
دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کے ریاض مہریز نے 63ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی کے خلاف 0-1گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام پر برقرار رہی،اس کامیابی کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 12 فتوحات ہوگئی ہیں اور وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

