لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمدمرحوم بہادر سیاستدان اور عظیم شخصیت تھے،قاضی حسین احمد پاکیزہ اور مسنون سیاست کی ایک مسلسل اوربے نظیر مثال تھے۔
ضیا ءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر کارکن اور ورکرقاضی حسین احمد کے مشن غلبہ دین کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، قاضی حسین احمد نڈر سیاست دان تھے انہوں نے ہمیشہ حق بات کی، انہوں نے وقت کے آمرحکمران کے سامنے ڈٹ کر جدوجہد کی اور اپنے موقف پردلیری کیساتھ کھڑے رہے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ان کی ساری زندگی اقامت دین اور غلبہ دین کی جدوجہد میں گزری، قاضی صاحب آخری وقت تک امت مسلمہ کے آپس کے مسلکی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو ختم کر کے اتحاد امت کی جدوجہد کرتے رہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج بھی جماعت اسلامی کا ہر کارکن اور ورکرقاضی حسین احمد کے مشن غلبہ دین کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ قاضی حسین احمد اپنے دور کی دینی و سیاسی شخصیات میں وہ واحد شخصیت تھے، جو ظاہر و باطن میں فرق نہیں رکھتے تھے۔ محترم قاضی حسین احمد اُجلے کردار کے مالک، کھرے اور بے داغ انسان تھے۔

