مظفرآباد:سیکرٹریٹ پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد مرزا زاہد حسین اور ڈی ایس پی سٹی سید اشتیاق گیلانی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل ایس ایچ او قاضی خاقان احمد نے معہ ڈی ایف سی رفیق عالم، راجہ مجاہد حسین نے امبور چوری میں ملوث ملزم عثمان ساکنہ مہاجر کیمپ امبور کو چھ گھنٹے کے اندر ٹریس کرتے ہوئے چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم نے مورخہ 6 جنوری 2023 کو زیر تعمیر کینسر ہسپتال میں کام کرنے والے عمر زیشان ساکنہ جھنگ کا موٹرسائیکل امبور بازار سے چوری کیا تھا۔

