English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی صدر کی کینسر کے باعث موت بہت قریب ہے،یوکرین ملٹری انٹیلی جنس سربراہ

روسی صدر کی کینسر کے باعث موت بہت قریب ہے،یوکرین ملٹری انٹیلی جنس سربراہ

کیف :یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو کہ آخری اسٹیج پر ہے اور وہ جلد مرنے والے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی  کہ روسی صدر کی کینسر کے باعث موت بہت قریب ہے۔

امریکی ٹی وی پر انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ روسی صدر طویل عرصے سے بیمار ہیں۔انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ آپ کب سمجھتے ہیں کہ ویلادیمیر پیوٹن مر جائیں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ روسی صدر بہت جلد مر جائیں گے۔

یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ روسی صدر کو کینسر ہے اور یہ بات ہمیں ان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویلادیمیر پیوٹن کی موت کے بعد کسی دوسرے روسی رہنما کو اقتدار کی منتقلی کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے