اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالرز ہیں،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جنیوا سے واپسی پر 3 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں رکوں گا۔ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر4 نہیں10 ارب ڈالرہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی، جہاں سے واپسی پر 3 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں رکوں گا۔وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

