English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پن بجلی کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

پن بجلی کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

اسلام آباد: پن بجلی کی پیداوار میں نوے فیصد کمی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے 15 یونٹ بند ہیں اور صرف 2 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، تربیلا ڈیم سے اس وقت صرف 250 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت 4 ہزار 9 سو 28 میگا واٹ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ بھی بند ہے، تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے سے 1450 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج پانچ ہزار کیوسک رہ گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 200 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1 ہزار میگا واٹ ہے، منگلا ڈیم میں صرف ایک یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 4 ہزار کیوسک ہے۔

پن بجلی کی کمی سے بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے