ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات نزدیک آتے ہی سیاسی جماعتوں کی کراچی میں انتخابی مہم شروع

بلدیاتی انتخابات نزدیک آتے ہی سیاسی جماعتوں کی کراچی میں انتخابی مہم شروع

کراچی:بلدیاتی انتخابات کے نزدیک آتے ہی سیاسی جماعتوں نے کراچی میں انتخابی مہم شروع کردی ہے جس کے لئے جگہ جگہ ریلیوں، جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اتوارکوپیپلزپارٹی کے تحت ریلی کا انعقاد کیاگیا، جس کا آغاز بلاول ہائوس چورنگی سے ہوا، جو میٹروپول سے ہوتی ہوئی شاہراہ فیصل، کارساز سے اسٹار گیٹ پراختتام پذیرہوئی۔

پی پی پی کی ریلی میں قائدین کی تقاریر، میڈیا اور سائونڈ سسٹم کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹرک بلاول ہائوس چورنگی پہنچے ریلی سے صوبائی اور کراچی ڈویژن کے قائدین نے خطاب کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی اتوارکوکراچی میں خواتین کنونشن کا انعقاد کیاگیا، جس سے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر اور کنول شوزب نے خطاب کیا۔

تحریک انصاف کے خواتین کنونشن کا انعقاد گلستانِ جوہرکیاگیاجبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ میں سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

اتوارکو جماعت اسلامی نے  بھی مزار قائد سے متصل گرائونڈ باغ جناح میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا۔

جلسے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیاشہر کے مختلف مقامات سے قافلوں نے ریلیوں کی شکل میں جلسے میں شرکت کی ، جلسے میں خواتین کے لیے الگ حصہ مختص کیاگیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی ہے، جس کے تحت کراچی اور حیدرآباد میں ووٹنگ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں