ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی حکومت نے عازمین حج وعمرہ کیلیے انشورنس فیس میں بڑی کمی کردی

Hajj and Umrah

اسلام آباد: سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا سے پہلے کا حج کوٹہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ویزا کی معیاد بھی 30دن سے بڑھا کر 90دن کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیع نے کہا ہے کہ  رواں سال حج کیلیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

 ڈاکٹر توفیق الربیع نے حج کے لیے عمر کی حد بھی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی جامع انشورنس فیس235 ریال سے کم کر کے 88 ریال اور حاجیوں کیلیے انشورنس فیس کو 109 ریال سے کم کر کے 29 ریال کر دیا گیا۔عمرہ ویزا رکھنے والے اب پوری مملکت میں گھوم سکتے ہیں،دیگر تمام ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہاکہ  عمرہ کے ویزے کی مدت میں بھی30 دن سے بڑھا کر 90 دن تک کر دی گئی، نسک پلیٹ فارم کا آغازکرتے ہوئے الیکٹرانک طور پرچوبیس گھنٹے سے کم وقت میں ویزا کے اجرا کی اجازت دے دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں